the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


 امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے افغان صدارتی امیدواروں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کو دھمکی دی ہے کہ قومی حکومت نہیں بنائی گئی تو افغانستان کیلیے امریکی اور عالمی امداد بند کرادی جائے گی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے افغان صدارتی امیدواروں کے اجلاس کے دوران ٹیلیفون کر کے ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ اور ڈاکٹر اشرف غنی سے گفتگو



کی، جان کیری نے دونوں امیدواروں کو امریکا سے کیے گئے وعدے یاد دلائے اور زور دیاکہ افغانستان کا سیاسی بحران حل کیا جانا خودکابل کی بہتری کیلیے اچھا ہے، اگرکابل میں مخلوط حکومت نہ بنی تو افغانستان کی نہ صرف عالمی امداد بند ہوجائے گی بلکہ امریکا بھی امداد بند کردے گا۔
واضح رہے کہ افغانستان میں مئی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں عبداللہ عبداللہ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کے باعث اب تک حکومت کا قیام عمل میں نہیں آ سکا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.